عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا۔جیل حکام نے علیمہ خان کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے ۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم اور جیل مینوئل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں ۔علیمہ خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالت نے ان سمیت بشریٰ بی بی ، ڈاکٹر عظمیٰ ، ڈاکٹر فیصل اور پانچ وکلا کو جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی ۔جیل حکام کی جانب سے دوبار بشریٰ بی بی اور ایک ایک بار دو ، وکلا کو ملنے دیا گیا ، اس بات پر تشویش ہے کہ مجھے بھائی سے کیوں نہیں ملنے دیا جارہا ، جیل سپرنٹنڈنٹ اپنی رضی کررہاہے ۔
Leave feedback about this