صدر نے سپریم کورٹ ایکٹ پر دستخط نہ کیے توپارلیمنٹ سے بل منظور کرالیں گے ، عطا تارڑ پاکستان Roze News
پاکستان

صدر نے سپریم کورٹ ایکٹ پر دستخط نہ کیے توپارلیمنٹ سے بل منظور کرالیں گے ، عطا تارڑ

صدر نے سپریم کورٹ ایکٹ پر دستخط نہ کیے توپارلیمنٹ سے بل منظور کرالیں گے ، عطا تارڑ

صدر نے سپریم کورٹ ایکٹ پر دستخط نہ کیے توپارلیمنٹ سے بل منظور کرالیں گے ، عطا تارڑ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر دستخط نہ کیے تو بل پارلیمنٹ ہاﺅس سے دوبارہ منظور کرالیں گے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ بیس اپریل تک یہ ایکٹ قانون بن جائے گا۔پنجاب اور کے پی الیکشن کیس سے معلق انہوں نے کہا کہ چار تین کی اکثیر یت سے پچھلے بینچ کا فیصلہ موثر ہے اس فیصلے کی موجودگی میں موجودہ بینچ نہیں چل سکتا ، یہ تین جج اپنا ذہن بنا چکے ہیں اب باقی چھ ججوں پر مشتمل لارجر بینچ بنا دیاجائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ایک ایسا ادارہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے رہا ہے جس کے اندر تقسیم پائی جاتی ہے ہمارا خیال تھا کہ ہفتے یا اتوار کو یا پیر کی صبح کو چیف جسٹس فل کورٹ اجلاس بلائیں گے ، مگر چیف جسٹس بضد ہیں کہ وہی تین جج بیٹھ کر فیصلہ کرینگے ۔

Exit mobile version