صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے سر پر متعدد فریکچر تھے،ڈاکٹر بشریٰ جرائم Roze News
جرائم

صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے سر پر متعدد فریکچر تھے،ڈاکٹر بشریٰ

صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے سر پر متعدد فریکچر تھے،ڈاکٹر بشریٰ

صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو کے سر پر متعدد فریکچر تھے،ڈاکٹر بشریٰ

اسلام آباد کی عدالت کو طبی ماہر ڈاکٹر بشریٰ نے بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صحافی ایاز میر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے سرپر متعدد فریکچر تھے۔اسلام آباد کی سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں سارہ انعام قتل کی کس سماعت ہوئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مدعی کے وکیل راؤ عبدالرحیم عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں طبی ماہر ڈاکٹر بشریٰ نے بیان قلم بند کرائے ہوئے کہا کہ سارہ انعام کے ماتھے پر تقریباً9سینٹی میٹر جبکہ سر پر تقریباً12سینٹی میٹر کا زخم موجود تھا۔عدالت میں مقتولہ سارہ انعام کے والد اور بھائی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا۔سارہ انعام قتل کیس میں محرر جاوید نے بھی اپنا بیان قلمبند کرایا۔

Exit mobile version