پاکستان کے اتنے بڑے معاشی حالات کبھی نہیں تھے،پرویز الٰہی پاکستان Roze News
پاکستان

پاکستان کے اتنے بڑے معاشی حالات کبھی نہیں تھے،پرویز الٰہی

parvaiz ilahi

قوم سپریم کورٹ کیخلاف سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گی، پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری الٰہی کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے ا تنے برے معاشی حالات کبھی نہیں تھے۔یہ بات وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پی بیج سے ملاقات کے دوران کہی۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ بہتر ہونے سے معاشرے میں عزت بڑھے گی،تھانوں میں انسانی وقار کا تقدس ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے۔پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور ڈیلیور کرنے والے افسر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عوام کو جتنی دعائیں لیں گے اتنی ہی عزت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے ڈرونز اور دیگر جدید اآلات دیئے جائیں گے،بکتر بند گاڑیاں بھی تیار کرائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طاقت کا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے،مذاکرات اور گفت وشنید سے معاملات حل کیے جانے چاہئیں۔ان کاکہنا ہے کہ ایف آئی آر ہر شہر ی کا حق ہے،جو ایف آئی آر نہیں کاٹے گا سزا کا مستحق ہوگا،سزا پراسیکیوشن کی مدد سے عدالت کے ذریعے ہونی چاہیے۔

Exit mobile version