وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پرمبنی لانڈرنگ کیس کی سماعت27جنوری تک ملتوی کردی گئی۔لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟عدالت نے کہا کہ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضرورت نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے عمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدا لت نے وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب ریفرنس میں شہبازش ریف کو حمزہ شہباز سمیت16ملزمان کو نامزد کیا گیا۔شہباز شریف،سلیمان،حمزہ شہباز،رابعہ شہباز اور نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا۔
Leave feedback about this