سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل پاکستان Roze News
پاکستان

سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

سینیٹر طلحہ محمود نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس بات کا اعلان انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، ملک اس وقت بحران سے گزر رہا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ 9 سال تک وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کے رکن رہے، اور 2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ آصف زرداری سے ایک ہفتہ قبل تفصیلی ملاقات ہوئی، انہوں نے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، پاکستان کو قومی سطح پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب سے کوئی ناراضگی نہیں، ہمیں قومی سطح پر عوام کے لیے باہر نکلنا ہے، اس کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، اس وقت پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی منزل نہیں۔سینیٹر طلحہ محمود کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو افہام و تفہیم کی ضرورت ہے

Exit mobile version