پاکستان

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ، وزیر داخلہ محسن نقوی

سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تیراہ اور لکی مروت میں دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔کے پی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، دہشت گردوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ پاک وطن سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمن اور اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی لکی مروت میں کی جہاں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا گیا اور 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image