سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں پاکستان Roze News
پاکستان

سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں

سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں

سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک برآمد کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لیں۔عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کی گئی رقم سمیت تمام تفصیلات جمع کرانے کاحکم بھی دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے اب تک نیب نے کتنی ریکوری کی اور پیسہ کہاں خر چ کیاگیا؟سپریم کورٹ نے نیب سے کس صوبے اور وفاقی حکومت کا کتنا پیسہ جمع کرانے کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ عدالت میں نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ جس حکومت یا ادارے کی خردبرد کردہ رقم ریکور ہوا سے ہی دی جاتی ہے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ نیب تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائے پھر جائزہ لینگے،

Exit mobile version