اسلام آباد: غریب عوام کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہوگئی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دیدی گئی ہے۔نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گانوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پر پڑیگا۔