قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنیوالے ہیں ۔سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری کے ملازمین کیس میں التواءدینے پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں یہ بات کہی ۔ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونیوالے ہیں ، سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنیوالے ہیں اس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہوگا۔پاک عرب ریفائنر ی کے ملازمین کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس 15 دن کے بعد مقرر کردیں ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کیس کو 2 ماہ بعد مقرر کرینگے ۔
سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنیوالے ہیں ، چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنیوالے ہیں ، چیف جسٹس