تازہ ترین معیشت و تجارت

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 5878 پوائنٹ بلند

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 39 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی:ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے اعلان پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز نمایاں تیزی کے ساتھ ہوا۔ایران کی جانب سے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5878 پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 45 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ٹریڈنگ 5 فیصد بڑھ گئی جس پر کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔ادھر انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 283.87 روپے کم ہوکر 283.60 روپے تک گرگیا۔
دوسری طرف امریکا کی سٹاک مارکیٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں ایک فیصد، نیسڈیک میں 0.9 فیصد اور ڈا جونز انڈسٹریل ایوریج میں 0.89 فیصد کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا، جس سے مارکیٹوں میں بحالی کی فضا قائم ہوئی۔ایشیا کی مارکیٹس نے بھی مثبت رجحان اختیار کیا، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2 فیصد بڑھ گیا، چین کا شنگھائی انڈیکس 1 فیصد اوپر آیا، جاپان کا نکی 225 انڈیکس میں بھی 1 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ انڈونیشیا کا آئی ڈی ایکس کمپوزٹ انڈیکس 1.6 فیصد بڑھ گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image