محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور بالائی سندھ میں 8 یا9 مئی سے گرمی کی شدت میں اضافہ کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران بڑھ سکتا ہے اسی دوران سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات دادو ، قمبر میں ہلکی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کراچی میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے ۔ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہے گا۔

Leave feedback about this