معیشت و تجارت

سعودی عرب جلد پاکستان کی مدد کرے گا اور چین بھی ساتھ دے گا،وزیر خزانہ

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی خبریں بدنیتی پر مبنی افواہیں ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی مینجمنٹ سے صورتحال بہتر ہوجائے گی ا ورپاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،سعودی عرب جلد پاکستان کی مدد کرے گا جبکہ چین بھی اپنے نظام کے تحت ہمارا ساتھ دے گا۔اقتصادی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کا جوراب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کیسے وائٹ پیپر میں اعدادوشمار وموازنہ درست نہیں اور یہ سیاق وسباق سے ہٹ کر تھا جس میں غیر جانبدارانہ موازنہ کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ موازنے میں نہ تو مہنگائی کے عالمی سائیکل کو مدنظر رکھا اور نہ روس یوکرین جنگ کے اثرات کو شامل کیا گیا۔پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 2018میں مالیاتی خزانہ سات اعشاریہ چھے فیصد سے زیادہ تھا پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ غلط ہے کیونکہ مالیاتی خسارہ5.8فیصد تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے ایک سال میں مالیاتی خسارہ کم کیا یہ بھی غلط ہے۔حقیقت یہ ہے کہ 2019میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 7.9فیصد ہوگیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image