پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ۔سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52 ویں ٹیسٹ میں عبور کیا ، انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف کھیلے جارہے گا ل ٹیسٹ میچ میں اپنے نام کیا۔سابق کپتان سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں اکیس نصف سنچریاں اور چار سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد تین ہزار رنز بنانیوالے بیسویں بیٹر ہیں ۔سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں تین ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں ۔
Leave feedback about this