تازہ ترین

سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت بڑا نقصان، مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑ گا:امیر جماعت اسلامی

موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں : حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں پریس کانفرنس کرتیہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے، اسرائیل ساری کارروائیاں کرنے کے باوجود مکمل ناکام رہا ہے،اسرائیل فلسطینیوں اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکا۔اسرائیل چاہتا تھا فلسطینی سرینڈر کردیں لیکن اپنی لاشیں اٹھانے والے کھڑے ہیں ہمارے حکمران نہیں کھڑے، قیامت کے روز یہ سب حساب دیں گے، اتنا بڑا دہشتگرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔آئرش وزیراعظم نے اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگایا شہباز شریف بھی یہ نعرہ لگا سکتے تھے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراسرائیل پر واضح موقف اختیار نہ کر کے شرمندگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا حکمران طبقہ ایجنٹ کا کردار ادا نہ کرے اتنی ہی بات کرے جتنی ضروری ہے۔ اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک کی فوجوں کو اعلان کرنا چاہئے،وزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ میں بات کی، وزیراعظم کی گفتگو میں وہ جان نہیں تھی جو ہونی چاہیے تھی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image