لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد خان ٓفریدی نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان نے اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے عہدہ چھوڑا ہے،اس سے قبل شاہد آفریدی نے بطور عبوری چیف سلیکٹر کام جاری رکھنے سے بھی معذرت کی تھی۔انہوں انہوں نے محض نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے اسکواڈز منتخب کیے تھے۔شاہد آفریدی کو گزشتہ سال سال24دسمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبدالرزاق،راؤ افتخار انجمن رکن اور ہارون رشید کنونیئر کے طورپر شامل تھے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ پی سی بی بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ تک عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کو سلیکٹر بنانے پر غور کررہے تھے تاہم سابق کرکٹ نے معذرت کرلی۔
Leave feedback about this