کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے نوری آباد سائٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس آفتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بنچ کے روبرو نوری آباد سائٹ میں زمینوں کے گھپلے سے متعلق درخوراست کی سماعت ہوئی۔جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ انڈسٹری ایریاز میں زمینوں پر کیا دھندہ بنا رکھا ہے؟سائٹ ایریاز میں کیا تباہی مچا رکھی ہے؟پیسے لیکر آج اس کو اور کل کسی اور کو قبضے کرائے جارہے ہیں۔اللہ کو جان آپ نے اور ہم نے بھی دینی ہے جس کا پلاٹ ہے اس کا حق اسے کیوں نہیں دیتے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ سائٹ ایریاز کے عہدیداران کرپٹ ہیں۔سائٹ ایریاز میں عہدیداران ن ے مال پانی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔
ادارتی پسند
سائیٹ ایریاز میں تباہی مچا رکھی ہے،قبضے کرائے جارہے ہیں،سندھ ہائیکورٹ
- by Rozenews
- دسمبر 30, 2022
- 0 Comments
- 896 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this