اسلام آباد ، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم ہونیوالی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی ۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی بند کمرے میں سماعت کی جس سلسلے میں ایف آئی اے نے شاہ محمود کو عدالت میں پیش کیا ۔

Leave feedback about this