لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت آج گیارہ بجے دوبارہ ہوگی۔سابق وزیراعظم کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ لاہور پولیس نے منگل کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کیاتھا تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی مزاحمت کے باعث تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھر اؤ کی اگیا اور پیٹرول بم بھی پھینکے گئے،پر تشدد واقعات میں پچاس سے زائد پولیس اہکاروں سمیت تقریبا100 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پی ٹی آٗی کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں آپریشن رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری کی درخواست پر آج دوبارہ دن گیارہ بجے معاملے کی سماعت کرینگے

Leave feedback about this