اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر چار نہیں 10ارب ڈالر ہیں،اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے واجب الادا قرض وقت پر واپس کررہے ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس موجود چھے ارب ڈالر پاکستان کے ہیں۔اسحق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہت جلد دوبارہ مستحکم ہوں گے آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی جہاں سے واپسی پر تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں رکیں گے۔
Leave feedback about this