کراچی ، پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو بیس دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، عوام ایکسپریس کراچی سے روانہ ہوکر اگلے دن پشاور پہنچے گی ، ریلوے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبر ی آگئی ، پندرہ ماہ بعد عوام ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ پشاور کینٹ براستہ ملتان سٹیشن بیس دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام چھ بجے پشاور کینٹ پہنچے گی ، گزشتہ سال اگست میں عوام ایکسپریس کو ریلوے ٹریک زیر آب آنے کی وجہ سے بند کیاگیا تھا ایک سال سے زائد بند رہنے کے بعد عوام ایکسپریس دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی