رات گئے پولیس کا خرم شیر زمان کے گھر پر چھاپہ پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

رات گئے پولیس کا خرم شیر زمان کے گھر پر چھاپہ

رات گئے پولیس کا خرم شیر زمان کے گھر پر چھاپہ

رات گئے پولیس کا خرم شیر زمان کے گھر پر چھاپہ

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا، پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔رات گئے پولیس بھاری نفری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے گھر پہنچی۔ترجمان کے مطابق گھر پر 3 پولیس موبائلز میں 2 درجن سے زائد اہلکار موجود تھے، چھاپے کے وقت خرم شیر زمان موجود نہیں تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار بغیر سرچ وارنٹ کے خرم شیر زمان کے گھر میں داخل ہوئے۔دوسری جانب خرم شیر زمان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ پولیس چوتھی بار گھر آئی ہے، سات ماہ سے گھر والوں سے دور ہے۔

Exit mobile version