ذکاءاشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق مستعفی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی کو پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو بورڈ آف گورنرز میں سرپرست کا نمائندہ نامزد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ محسن نقوی اس وقت پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ بھی ہیں۔دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے استعفے سے متعلق آج فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزیراعظم کی ہدایات کا انتظار ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیراعظم آفس کی ہدایات کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔
Leave a Comment
