انٹرٹینمنٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک ہفتے میں 80 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم

کھڑکی توڑ رش فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ایک ہفتے میں 80 کروڑ روپے کمانے والی پاکستانی سینما کی پہلی فلم بن گئی۔

فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کی گئی تھی، جسے دنیا بھر میں لگ بھگ ایک ہزار اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

نئی ’مولا جٹ‘ نے ریلیز والے دن 10 کروڑ روپے کمائے اور پھر اگلے 5 دنوں میں 50 کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی سینما کی تاریخ میں اب تک کسی فلم نے پانچ دنوں میں 50 کروڑ روپے کی کمائی نہیں کی، تاہم اس فلم نے ایک اور ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

فلم کے انسٹاگرام صفحے پر ایک ہفتے کی کمائی سے متعلق پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم نے دنیا بھر سے 3 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر یعنی  80 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کی آمدنی کر لی ہے۔

فلم کی سب سے زیادہ کمائی مقامی سینماؤں یعنی پاکستان سے ہی ہوئی، جہاں سے اس نے ایک ہفتے میں 10 لاکھ امریکی ڈالروں کے آس پاس کمائی کی، دوسرے نمبر پر فلم کو سب سے زیادہ فائدہ خلیجی ممالک سے ہوا۔

اس طرح پہلے ہی ہفتے 80 کروڑ روپے کمانے سے فلم نے اپنے بجٹ کے پیسے پورے کر لیے اور منافع میں جانے لگی ہے، اطلاعات کے مطابق فلم کے بنانے میں 50 سے 60 کروڑ روپے خرچہ آیا تھا۔

یاد رہے کہ نئی فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا ری بوٹ ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک سمیت دیگر نامور اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں، اس کی ہدایت کاری بلال لاشاری جبکہ پیشکش عمارہ حکمت نے دی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image