دہشتگرد بلوچستان کے دشمن، پنجاب سے ترقی پر جھگڑا نہیں: سرفراز بگٹی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

دہشتگرد بلوچستان کے دشمن، پنجاب سے ترقی پر جھگڑا نہیں: سرفراز بگٹی

دہشتگرد بلوچستان کے دشمن، پنجاب سے ترقی پر جھگڑا نہیں: سرفراز بگٹی

دہشتگرد بلوچستان کے دشمن، پنجاب سے ترقی پر جھگڑا نہیں: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے دشمن ہیں۔وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار سے خطاب میں کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں ترقی پر جھگڑا نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں تشدد کو بلوچ شناخت کے ساتھ جوڑنا درست نہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 21 جون 2001کو فراری کیمپ بنائےگئے، 2008 کا الیکشن بلوچستان کا سب سے پرامن الیکشن تھا، 2016 تک بلوچستان زیادہ تر پرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018 میں چھوڑا گیا انہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کیس میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں سے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جاتی ہے، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان نہیں ٹوٹے گا، ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں، بلوچستان میں لوگ سسٹم کو نہیں بدلنا چاہتے، دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، چند عناصر بلوچستان کو کیک کی طرح کاٹنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق جواب دینا ہوگا، 19 سال کے نوجوان کو نوکری نہ ملنے پر بندوق اٹھانے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور کوئٹہ کا کوئی موازنہ نہیں ہے، پنجاب اور بلوچستان میں ترقی پر جھگڑا نہیں ہے، اگر ترقی پر جھگڑا ہوتا تو مزدوروں کو قتل نہ کیا جاتا، لڑائی جھگڑے سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا، پاکستان کا ہر شہری آئین کے تحت احتجاج کرسکتا ہے لیکن سڑکیں بندکرنا غلط ہے، ایمبولینس میں مریض کو مرنے دینا ظلم ہے، احتجاج کا یہ طریقہ کسی صورت درست نہیں۔

Exit mobile version