لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر ہیں بطور صدر آصف علی زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا آصف علی زرداری نے اختیار پارلیمنٹ کو دیا جس سے جمہوریت مضبوط ہوئی، ہم آج فخر سے کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، چائنہ کے دیے ہوئے ہتھیاروں سے ہم نے انڈیا کو ناک آؤٹ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ہی وہ لیڈر ہیں جنہوں نے چائنہ کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے،آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ پاکستان ایک بڑی ایٹمی قوت ہے، پاکستان کو دنیا بھر میں جو عزت مقام مل رہا ہے اسکی وجہ صدر مملکت ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے مودی کو گجرات کا قصائی کہا جس کے بعد پوری دنیا میں اسے قصائی کہا، اُنہوں نے اکیلے پوری دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا۔
سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے غریبوں کو زمین کا مالک بنایا، پیپلز پارٹی نے غریب مزدوروں کو کارخانوں کا حصہ دار بنایا، آج ملک میں غریب اور کسان رو رہا ہے کسانوں کو اُن کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔
صدر آصف زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے: گورنر پنجاب

صدر آصف زرداری نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے: گورنر پنجاب