لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کیس میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کیخلاف فرد جرم عائد کر دی۔اے ٹی سی عدالت کے جج مناظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
عدالت نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا اور سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔