واشنگٹن:امریکی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔
ٹرمپ کی جانب سے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔