جسٹس مظہر نقوی کا استعفیٰ منظور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

جسٹس مظہر نقوی کا استعفیٰ منظور

جسٹس مظہر نقوی کا استعفیٰ منظور

جسٹس مظہر نقوی کا استعفیٰ منظور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا۔اپنے استعفے میں جسٹس مظاہر نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بھجوا دی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس زیر سماعت ہے جس میں ان کے اثاثوں سے متعلق الزامات ہیں جب کہ ان کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ جمع کرایا گیا تھا۔

Exit mobile version