ثانیہ مرزا نے بھی احتجاج کرنیوالے ریسلرز کیلئے آواز بلند کردی ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ایک ایتھلیٹ اور پھر بطور ایک خاتون کے طورپر یہ دیکھنا بہت مشکل ہے ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کیساتھ جشن منایا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم ان کیساتھ کھڑے ہوں یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں ۔ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ امید ہے کہ سچ جو بھی ہو انصاف ضرور ملے گا۔

Leave feedback about this