توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست برسماعت کیلئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ، بانی پی ٹی آئی کے وکلاءبابر اعوان اور بیرسٹر عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں ہیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن کو ہائی کورٹ نے ریمانڈ کیاتھا اس پر سماعت ہوگی ، اڈیالہ جیل میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کا ایک ہی کیس ہے ۔آج توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی
Leave feedback about this