توشہ خانہ الزامات،عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتک عزت کیس کردیا پاکستان Roze News
پاکستان

توشہ خانہ الزامات،عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتک عزت کیس کردیا

imran-khan-1

عمران خان کا ایک مرتبہ پھر امریکہ کیساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کا عزم

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے۔عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی،شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتک عزت کا دعویٰ کرچکے ہیں۔قبل ازیں عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی اور اسکے اینکر نے اپنے ہینڈلرز کی حایت سے میری خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی نجی ٹی وی اس کے انیکر اور ہیڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کرونگا۔

Exit mobile version