پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو چاند کی جانب روانہ ہو گیا۔ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب کیو’ چین نے ہینان خلائی لانچ سائٹ سے دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر اڑان بھرنا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے، اس نے 2:18 بجے اڑان بھری۔سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچنگ ویب سائٹ سے بھی براہ راست ٹیلی کاسٹ کی گئی، آئی کیوب قمر کو چین اور سپارکو نے مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے، آئی کیوب قمر چاند کی تصاویر لینے کے لیے دو کیمروں سے لیس ہے، چاند کی سطح کی سیٹلائٹ تصاویر لی جائیں گی۔ چین کے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے۔مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے اپنے سیٹلائٹ چاند کے مدار میں بھیجے ہیں، دوسری جانب چاند پر سیٹلائٹس بھیجنے کے لیے آئی کیوب قمر مشن کی تیاری میں طلبہ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Leave a Comment