اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بیرونی شراکت داروں کی بروقت مالی امداد پاکستان کیساتھ نویں جائزے کی کامیابی یقینی بنانے میں اہم ہوگی اورمالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اُٹھاسکیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سست شرح نمو اور بلند افراط زر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان کی معیشت کو بڑی مالیاتی ضروریات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ سب چیلنجز پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہوئے۔آئی ایم ایف کے مطابق بیرون شراکت داروں کی بروقت مالی امداد جائزے کی کامیابی یقینی بنانے میں اہم ہوگی پاکستان کو دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے بھی مالی تعاون یقینی بنایا ہے ان مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اُٹھاسکیں گے۔
معیشت و تجارت
بیرونی مالیاتی یقینی دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اُٹھاسکیں گے، آئی ایم ایف
- by web_desk
- مارچ 24, 2023
- 0 Comments
- 642 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this