بہاﺅلنگر کی بستی دلووالا میں دریائی حفاظتی بند توڑنے پر دو گروہوں میں جھگڑ ے کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔دریائی علاقے میں آبادیوں کو بچانے کیلئے حفاظتی بندبنایاگیا تھا دوسری پارٹی بند توڑنے آگئی جس پر جھگڑا ہوگیا ۔فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا ، جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔
Leave a Comment