تازہ ترین

بھارت کیساتھ کشیدگی میں بروقت امریکی کردار کو سراہتے ہیں: رضوان سعید شیخ

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران بروقت امریکی کردار کو سراہاتا ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہو سکتے ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔
امریکا میں پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعلقات سے عبارت ہے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image