لاہور:بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار کردیا۔ایشیئن کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی۔مگر سیکرٹری بی سی سی آئی وصدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ایونٹ ک سی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز خان نے بھی سخت موقف اخیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا۔
Leave feedback about this