بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی تعداد 164 تک جا پہنچی ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں، جبکہ مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے۔
صوبائی محکمہ آفات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 13 ہزار 975 مکانات کو نقصان پہنچا، بارشوں اور سیلاب سے متعدد شاہراہیں اور پل شدید متاثر ہوئے۔
اسی طرح بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 23 ہزار 13 مویشی مر چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹوں اور ٹیوب ویلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔