پاکستان

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

لاہور کے حلقہ این اے 127 کے ریٹرننگ افسر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور کے حلقہ این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔بلاول بھٹو کی جانب سے سینئر وکیل عرفان قادر، قانونی مشیر افتخار شاہد اور دیگر ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر اور شاہدہ جاب بھی موجود تھیں۔ریٹرننگ افسر نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو تحریری جواب داخل کرنے کے لیے کل تک کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر شہری محمد ایاز کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا ہے، حلقہ این اے 127 کے لیے بلاول بھٹو کے کاغذات پر اعتراض ہے۔شہری نے موقف اپنایا کہ بلاول بھٹو نے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سے وابستگی کا اظہار کیا، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا تیر ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image