پشاور:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا نے بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ بشری بی بی بیمار ہیں اس لیے آج عدالت پیش نہیں ہو سکیں۔
عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت پر حاضری معافی کی استدعا منظور نہیں کی جائیگی۔ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور 23 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین
بشری بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- by web_desk
- نومبر 19, 2024
- 0 Comments
- 34 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this