بشری بی بی لاشیں گرانا چاہتی ہیں،خون خرابے کے بنا ان کا گزارہ نہیں :عطا ء اللہ تارڑ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بشری بی بی لاشیں گرانا چاہتی ہیں،خون خرابے کے بنا ان کا گزارہ نہیں :عطا ء اللہ تارڑ

فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

فوجی تنصیبات پرحملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلایا جاتا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بچوں کو فرنٹ لائن پر کھڑا ہوا ہے، بشری بی بی شہید ملت کے پاس پیچھے چھپی ہوئی ہیں، آئیں سامنے آکر سامنا کریں، قاسم اور سلمان کو فرنٹ لائن پر لائیں، ہم تو فرنٹ لائن پر موجود ہیں، ہم بھرپور ریسپانس کررہے ہیں، آپ کے مقاصد وہی ہیں جو 9مئی کے تھے، رینجرز کے اہلکار جو شہید ہوئے خون کس کے ہاتھ پر تلاش کیا جائے؟۔انہوں نے کہا ہے کہ بشری بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں، ان کا پراسیس خون خرابے سے چلتا ہے ، اب بھی وقت ہے باز آجائیں۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم پاکستان پر ہر شے وارنے کیلئے تیار ہیں، آپ چاہتے ہیں پورے ملک میں انتشار پھیلے، پورے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا، بشری بی بی خود نکل کر سامنے فرنٹ لائن پر آئیں، ریاست صبر کا مظاہرہ اس لیے کررہی ہے کہ آپ کا لاشیں گرانے کا مقصد پورا نہ ہو۔ تحریک انتشار کی پوری لیڈر شپ کا مقصد ایک ہے، ان کا مقصد ہے لاشوں پر سیاست کی جائے، بشری بی بی افغانیوں اور کرائے کے لوگوں کے پیچھے کیوں چھپی ہیں؟ یہ منافقت،انتشار اور تشدد کی سیاست کے تحت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنا چاہتے ہیں،یہاں جوانوں کا مورال بلند ہے،صبر کا امتحان مت لیں۔

Exit mobile version