پی ٹی آئی کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی وکلاءکے ہمراہ اٹک جیل پہنچ گئیں ۔جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی ۔ پی ٹی آئی وکلاءشیر افضل ، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز کو اجازت نہ مل سکی ۔پانچ اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں کپتان کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے سابق وزیر اعظم کو لاہور میں ان کی ہرائشگاہ سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیاتھا۔
Leave feedback about this