پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

این اے 122 سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کی نااہلی آرٹیکل 62-63 کے تحت نہیں ہوئی، کسی بھی امیدوار کی نااہلی کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے۔ریٹرننگ افسر نے سوال کیا کہ امیدوار کی نااہلی کا نوٹیفکیشن عدالت نے معطل یا منسوخ کیا ہے یا نہیں۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اس بارے میں کچھ دیر بعد تفصیلات فراہم کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نئی تجویز اور حمایت دائر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image