تازہ ترین

بارود بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجی گئی،وزیر داخلہ

rana sana

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بارود بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجی گئی تھی۔اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں ہونے والے خو د کش دھماکے کے تناظر میں بیان جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جس میں ایک مرد اور خواتین دہشتگرد سوار تھے۔انہوں نے کہاکہ بارود سے بھری گاڑی آئی جے پی روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی جووفاقی دارالحکومت میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے روانہ کی گئی تھی۔ایگل سکواڈ نے دوران گشت مشکوک سمجھتے ہوئے گاڑی کو روکا تو گاڑی میں دھماکا ہوگیا۔جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور10سے اہلکار زخمی ہوگئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image