تازہ ترین

باجوڑ، پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ، پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5 پولیس اہلکار شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔باجوڑ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ وہ دھماکے کی زد میں آ گئے۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کسی دہشت گرد گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image