باجوڑ: قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد زخمی خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمان خیل علی زئی داگ میں دھماکہ ہوا ہے۔باجوڑ پولیس کے مطابق دھماکا قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب ہوا۔باجوڑ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ 8 جنوری کو باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اس واقعے میں گزشتہ روز تک 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد زخمی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Leave feedback about this