پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کیلئے پیغام جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہو کر بہترین واپس کریں ۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین والیمسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023 میں شرکت بہت حد تک ناممکن ہوچکی ہے ۔کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے ، دوسری جانب پاکستان اورنیوزی لینڈ ے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14, 15 اور سترہ اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بیس اور چوبیس اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کیلئے پیغام جاری کردیا

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کیلئے پیغام جاری کردیا