دلچسپ و عجیب

ایکس فیڈ میں بڑی تبدیلی، صارفین تذبذب کا شکار

ایکس فیڈ میں بڑی تبدیلی، صارفین تذبذب کا شکار

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے پروفائل فیڈ پر ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی ہے جس کے بعد صارفین تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔متعارف کرائی جانے والی تبدیلی کے تحٹ پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے جانے والے لنک کی سرخی اور پریویو تصویر کے نیچے دی گئی تفصیلات واضح طور پر نہیں دیکھی جاسکیں گی۔اس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین نے ایکس پر کی جانے والی پوسٹس کے درمیان فرق نہ کرسکنے کے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے ہیں۔اس اپ ڈیٹ سے قبل ایکس پر پوسٹ کیے جانے والے لنک کی سرخی اور تصویر کے نیچے تفصیلی سطور موجود ہوتی تھیں۔ اب لنک بالکل اس ہی فارمیٹ میں ظاہر ہورہے ہیں جیسے تصاویر ظاہر ہوتی ہیں لیکن لنک پوسٹ میں نیچے کی جانب بائیں ہاتھ پر لنک ایڈرس سفید حروف میں درج ہوتا ہے جو اس کو تصویر سے علیحدہ کرتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image