پھٹی ایڑھیوں کا سن کر موسم سرما اور خشکی کا خیال ذہن میں آتا ہے ہم یہی سمجھتے ہیں کہ ایڑھیاں پھٹنے کا تعلق تو سردیوں سے ہے لیکن ایسا قطعاً نہیں کیونکہ بہت سیلوگ ایسے ہیں جن کی ایڑھیاں سخت گرمی میں بھی پھٹی رہتی ہیں۔ ایک غلط فہمی یہ بھی ہوتی ہے کہ شاید پانی کی کمی اور موئسچر ائزرنہ لگانا اس کی وجہ بنتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے بے شک یہ وجوہات بھی ہیں لیکن اس کی دیگر وجوہات بھی ہیں،ایڑھیاں پھٹنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا کہ موٹا پا،وٹامنز کی کمی، گرمی پانی سے نہانا یا کھلے جوتے پہننا، گرم پانی سے نہانا ہمیں آرام تو دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ ہماری جلد کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوتا، گرم پانی ہمارے جلد پر موجود قدرتی تیل کو نکال دیتا ہے اس کے علاوہ ہمارے بالوں کے لیے بھی مفید نہیں ہوتا۔
Leave feedback about this