ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے ، چوہدری شجاعت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے ، چوہدری شجاعت

ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے ، چوہدری شجاعت

ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے ، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے 35 سال پرانا تعلق ہے کراچی کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے ،لاہور میں ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے تعلق قائم دائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ملکر مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہی ہیں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کراچی ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے اسکی بہتری کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

Exit mobile version